Monday, March 25, 2013

بھونکو--------

ہماری اک  خاتون ایم پی اے ہیں بلکہ اب تو تھی ہو گئ ہیں - سندھ سے ان کا تعلق ہے- ان کی اک ویڈیو لیک ہوئی تھی جو آج میری نظر سے بھی گذری- واہ جی واہ کیا دبنگ خاتون ہیں-  اس مردانہ وجاہیت کے ساتھ مردوں کی ماں بہن ایک کر رہی ہے کہ میں نے دل ہی دل میں شکر ادا کیا اس بی بی سے دور پار کی بھی تعلق داری نہیں- صرف یہی نہیں موصوفہ خود یا کسی ساتھی خاتون سے ان مردوں کا منہ بھی کالا کروا رہی ہے- حالانکہ اس معاشرے میں مرد منہ کالا خود کر لے تو کر لے کسی عورت میں ہمت نہیں کہ وہ مرد کا منہ کالا کرے-
گوگل پر ان کے بارے مزید جاننے کے لیے تلاش کیا تو معلوم ہوا  مشہور بات یہ ہے، نام ہے ان کا راحلیہ مگسی- اور یہ میر نادر مگسی صاحب کی خاتونِ خانہ ہیں- ویڈیو دیکھ کر تو میر سے اظہار ہمدری کرنے کو دل کر رہا- پتا نہیں میر صاحب کیسے برداشت کرتے ہوں گئے- لیکن کچھ جگہوں پر لکھا ہے کہ یہ خاتون میر صاحب کی فرسٹ کزن ہے-  جن کا تعلق پی پی پی سے ہے-
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کا تعلق تو مگسی خاندان سے ہے لیکن یہ کسی فنگشنل لیگ کے ایم پی اے کی بہن ہیں-
خیر ہم نے سوچاکہ اس خاتون کا چہرہ کسی اور فوٹو سے بھی دیکھ لیا جائے تاکہ برے وقت کی طرع یہ خاتون کہیں متھے لگ جائیں تو بندہ منہ بچا کر نکل لے- اسی ویڈیو کی بنیاد پر کچھ نون لیگ کے جیالوں نے یہ فوٹو شئیر کی تھی





 اس اوپر والی تصویر بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ہماری قوم اختلافِ رائے کہ معاملے میں کیا اخلاقیات رکھتی ہے- دورسری بات میاں صاحب کے داماد کی گرفتاری کو جس طرع پیش کیا گیا ہے اس کا نیتجہ بھی ہم لوگ دیکھ چکے ہیں- اس ویڈیو میں اور میاں صاحب کے کی صاحبزادی کے طرزِ عمل میں کوئی خاص فرق نہیں-
لیکن جو اچنبھے کی بات ہے وہ یہ ہے کہ 21 مارچ کو "نئی بات" اخبار میں خبر شائع ہوئی ہے- کہ راحلیہ مگسی، نون لیگ میں آ گھسی ہیں- اور ان کو ایم این اے کا ٹکٹ بھی دینے کی یقین دھانی کروائی گئ ہے-



اب میں تو حیران پریشان بیٹھا ہوں کہ "کیا بنے کا ہارئیوں کا" اور کون ان کی آواز اٹھاے گا- اور کس کا آقا کس کے خلاف منہ کھولے گا-
لیکن جی میرا تو میاں صاب کو اک مشورہ ہے کہ اگر وہ ویڈیو میں راحیلہ مگسی نہیں لیکن یہ پکی بات ہے کہ خاتون مگسی خاندان سے ہی ہے-بھگیاڑوں کی نسل میں بھگیاڑ ہی پیدا ہوتے ہیں-اس لیے میاں صاب اگر کبھی آپ کا منہ کالا کرنے کا معاملہ ہو تو دیکھ لیجئے گا کہ کوئی ویڈیو تو نہیں بنا رہا- باقی یہ آنیاں جایناں اس قوم کو بھول جانی ہیں-

7 comments:

  1. یہ لیں جی
    https://www.facebook.com/photo.php?v=353327461435832

    ReplyDelete
  2. مجھے تو صرف تجسس ہے کہ یہ خاتونہ کس بات پر یہ سب کچھ کر رہی ہیں۔کوئی ترجمہ بھی لکھ دے

    ReplyDelete
    Replies
    1. اب میں سندھی نہیں اس کے لیے کسی سندھی کی خدمات لینا پڑیں گی- یا پھر اس بی بی سے ڈیل کر لیتے ہیں کہ ووٹ تمھارا بس ترجمہ کر دو

      Delete
  3. افسوسناک ہے۔
    یہ ویڈیو غالبا کوئی چھ ماہ پرانی ہے۔
    جہاں تک مجھے سچدھی کی شُدھ بُدھ ہے۔ اسکے مطابق۔۔
    جن کا منہ کالا کیا گیا ہے وہ غالبا باپ بیٹا ہیں۔
    خاتون سخت غصے میں مغلظات بک رہی ہیں۔ بیٹا جس کا زیادہ منی کالا ہے وہ اسے کہہ رہا “تُم تو ماں ہو ۔ ماؤن جسی ہو۔۔ بہر حال خاتون دوسرے کسی کو مخاطب کرتی ہے کہ انھیں منہ نہیں دھونے دینا۔۔ اور دھمکیاں لگاتی ہے۔ کسی کو کمرے میں جانے اور تژو پیپر لے کر آنے کا کہتی ہے۔۔ شاید اپنے ہاتھ صاف کرنے کے لئے ۔۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. جزاک اللہ جاوید بھائی اس ویڈیو کا موٹا موٹا ترجمہ کرنے کا

      Delete
  4. یہ تو ایل او ایل نی ہو گیا.

    ReplyDelete